دنیائے مسیحیت کا پہلا پوپ پطرس
پطرس جن کا پیدائشی نام شمعون بن یونس (یوحنّا یا یوناہ) تھا رہائشی اعتبار سے کفرناحوم (لغوی معنیٰ سکون والی بستی) سے تھے اور اپنے بھائی اندریاس کے ساتھ ماہی گیری کا کام کرتے تھے ہمیں ان کے نسب نامہ کی کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔ شمعون اور اندریاس عیسیٰ علیہ السلام کی ملاقات (لوقا کی روایت) ان کا ذکر عیسیٰ علیہ السلام سے پہلی ملاقات سے ہوتا ہے جو اناجیل کی روایات میں آتا ہے۔ یوحنّا کی روایت کو دیکھیں تو دُوسرے دِن پِھر یُوحنّا (حضرت یحییٰؑ) اور اُس کے شاگِردوں میں سے دو شخص کھڑے تھے۔ اُس نے (یعنی یحییٰؑ نے)، یِسُوعؔ (عیسیٰؑ) پر جو جا رہا تھا نِگاہ کر کے کہا دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے! وہ دونوں شاگِرد اُس کو یہ کہتے سُن کر یِسُوعؔ کے پِیچھے ہو لِئے۔ یِسُوعؔ نے پِھر کر اور اُنہیں پِیچھے آتے دیکھ کر اُن سے کہا تُم کیا ڈُھونڈتے ہو؟ اُنہوں نے اُس سے کہا اَے ربّی (یعنی اَے اُستاد) تُو کہاں رہتا ہے؟ اُس نے اُن سے کہا چلو دیکھ لو گے۔ پس اُنہوں نے آ کر اُس کے رہنے کی جگہ دیکھی اور اُس روز اُس کے ساتھ رہے اور یہ دسویں گھنٹے کے قرِیب تھا۔ اُن دونوں میں سے جو یُوحنّا (یحییٰؑ) کی بات سُن کر یِسُوعؔ (عیس...